جموں و کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// محکمہ موسمیات موسمیات نے جموں و کشمیر میں 30 جون تک دیر رات اور صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ جموں صوبہ کے کئی مقامات پر رات دیر گئے اور صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، وہیں کشمیر صوبہ کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اُنہوں نے یکم سے 5 جولائی تک کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا، ” 2 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے اور کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے”۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے چند مقامات پر موسلا دھار بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا، “کچھ مقامات پر درمیانے درجے کے طوفان/بجلی کا سامنا ہو سکتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا، “کچھ خطرناک مقامات پر پسیاں اور مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے”۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ کپوارہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔