میلہ کھیر بھوانی پنڈتوں اور مسلمانوں کی خوشگوار دوستی کی پرانی روایت: غلام نبی آزاد

یو این آئی

سری نگر// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ہفتہ کو میلہ کھیر بھوانی کے مبارک موقع پر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد دی۔
آزاد نے کہا کہ کھیر بھوانی میں ماتا راگنیا دیوی کا تہوار کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے خوشگوار دوستی اورملنساری کی پرانی روایت کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ دونوں برادریوں کے لوگ میلہ منانے کے لیے تولہ مولہ گاندربل میں اکٹھے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں زیشت اشٹمی کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو پورے کشمیر میں منایا جانے والا ایک اچھا دن ہے۔”
آزاد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تولہ مولہ اور کشمیر میں دیگر قابل احترام مقامات پر جانے والے عقیدت مندوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرے۔