محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی کا اجلاس، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو سرینگر میں پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
پارٹی امور کے علاوہ، میٹنگ کا مقصد جموں و کشمیر کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
پارٹی کے سینئر رہنماوں نے میٹنگ میں شرکت کی جنہوں نے جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی ماحول سے نمٹنے کے لیے اہم مسائل اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے شرکاءنے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا۔