چیئرمین ایم سی ہندواڑہ تحریک عدم اعتماد ہارنے کے بعد عہدے سے فارغ

File Photo

کپواڑہ//میونسپل کمیٹی ہندواڑہ کے چیئرمین مسرور بانڈے کو جمعرات کو عدم اعتماد کی تحریک ہارنے کے بعد عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فلور ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام تیرہ کونسلروں نے حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا، “تیرہ کونسلرز میں سے، 7 مسرور بانڈے کے خلاف گئے جس کے نتیجے میں انہیں صرف ایک ووٹ کے فرق سے عہدے سے ہٹا دیا گیا”۔
دریں اثنائ، وائس چیئرمین میونسپل کونسل ہندواڑہ بشیر احمد خان اس وقت تک چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے جب تک کونسلرز نئے چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا جاتا۔
قابل ذکر بات ہے کہ گزشتہ سال بھی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی گئی تھی تاہم اس وقت وہ اپنی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب رہے تھے۔