بجبہاڑہ میں ریت نکالنے کے دوران ملبے تلے دب کر شہری فوت

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

بجبہاڑہ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ گاو¿ں میں جمعرات کو ریت نکالنے کے دوران ریت کے نیچے دب کر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص چیک پنج پورہ بجبہاڑہ میں ریت نکالنے کے دوران ملبے گرنے سے اُس کے نیچے دب گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت گلزار احمد ڈار (عمر 35) ولد عبدالرشید ڈار کے طور پر کی گئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔