قاضی گنڈ: کار کھائی میں گرنے سے ایک جاں بحق، 2 دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

قاضی گنڈ// جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کے لوئر منڈا میں بی ٹاپ روڈ پر اتوار کی شام ایک کار کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ کے وقت کار میں تین افراد سوار تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے گاڑی بی ٹاپ پر ایک کھائی میں گر گئی۔
انچارج پولیس پوسٹ جواہر ٹنل محمد یونس کی قیادت میں کولگام پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لیکن بدقسمتی سے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ متوفی کی شناخت عمر گل (25) ولد گل محمد بٹ ساکنہ ہلر شاہ آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت عادل احمد ایتو (26) ولد محمد شفیع اور ماجد احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی تمام ساکن ہلرشاہ آباد کے طور سے ہوئی ہے۔
پولیس چوکی جوہر ٹنل کے انچارج محمد یونس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔