بادل پھٹنے کا واقع:ایل جی نے ضلع انتظامیہ کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ضلع انتظامیہ رام بن کو ہدایت دی کہ وہ جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے متاثرہ خانہ بدوش خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرے۔
ایل جی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا،”جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے متاثر ہونے والے خانہ بدوش خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ رام بن کو ہدایت دی۔ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، تحصیلدار خوراک اور دیگر سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جلد از جلد مالی امداد فراہم کی جائے گی”۔
بتا دیں کہ بدھ کی صبح اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے ایک عارضی خیمہ اور مویشی بہہ گئے ہیں۔