جے کے ایس سی ای آر ٹی: آٹھویں جماعت کیلئے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جے کے ایس سی ای آر ٹی) نے جمعرات کو سیشن 2023-24 کے سافٹ اور ہارڈ زون کے آٹھوین جماعت کے سالانہ امتحان کیلئے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کی۔
سافٹ اور ہارڈ دونوں زونز میں امتحان 2 اپریل سے شروع ہوں گے اور 15 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔
جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ آٹھویں جماعت امتحان کیلئے وقت صبح 11 بجے کے بجائے صبح 10بجے رکھا گیا ہے۔ طلباءکو مشورہ دیا کہ وہ پہلے سے ہی مطلع شدہ امتحانی مراکز پر مذکورہ تاریخوں اور وقت پر امتحان دیں۔
امیدواروں کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ تصدیق کے لیے امتحان کے تمام دنوں میں ایڈمٹ کارڈ ساتھ رکھیں۔
جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا، “کمپلیکس کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحان کے انعقاد کے لیے تمام رہنما خطوط پر مکمل طور پر عمل کیا جائے”۔