سافٹ زون میں 11 ویں، 12 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے جمعرات کو سافٹ زون علاقوں میں 11 ویں کے سالانہ ریگولر امتحانات اور ہارڈ زون علاقوں میں 10 ویں، 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات کو جمعرات کو دوبارہ شیڈول کیا۔
بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمکس نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے لوک سبھا الیکشن 2024 کے انعقاد کے شیڈول کے بارے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں، جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے کہ امتحان کی تاریخ انتخابات کی تاریخوں سے متصادم نہ ہو۔
بورڈ نے بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی 4 سے 15 اپریل تک مشترکہ داخلہ امتحان (مین) 2024، سیشن-2 منعقد کر رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کیلئے طلباء کی طرف سے متعدد نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔
بورڈ نے کہا، “معاملے کے پیش نظر، تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سافٹ زون میں 11ویں جماعت کے سالانہ ریگولر 2024 اور ہارڈ زون کے علاقوں میں 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ ریگولر 2024 کے امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ مذکورہ امتحانات اب دو سیشنز یعنی صبح اور شام کی شفٹوں میں دوبارہ طے شدہ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔