جموں و کشمیر پولیس نے نئے فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج کئے

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے نئے فوجداری قوانین کو اپناتے ہوئے مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جنوبی کشمیر میں ضلع پولیس اننت ناگ جبکہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ پولیس نے پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایک اہم سنگ میل میں، بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کے تحت پہلی ایف آئی آر اننت ناگ کے پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں درج کی گئی ہے۔ یہ تاریخی واقعہ کشمیر زون کے اندر انصاف کی فراہمی کے نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کی دفعہ 125(a) اور 281 کے تحت یہ مقدمہ، ایف آئی آر نمبر 143/2024 کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
اسی دوران ایک تاریخی اقدام میں بارہمولہ پولیس نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کے تحت پولیس تھانہ کریری میں پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے بھارتیہ نیا سنہتا 2023 کی دفعہ 303(2) اور 329(3) کے تحت ایف آئی آر نمبر 93/2024 درج کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ تاریخی قدم قانونی عمل کو جدید بنانے، بروقت انصاف کو یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ضلعی پولیس کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ خطے میں نئے فوجداری قانون کے فریم ورک کے موثر نفاذ کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے۔ نیا فوجداری قانون کا فریم ورک بھارت کے مجرمانہ انصاف کے نظام میں اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے، عالمی معیارات کے مطابق انصاف، جوابدہی، اور تمام شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔