جموں فائرنگ واقعہ: تین ملزمان گرفتار، پستول برآمد: پولیس

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے میران صاحب علاقے میں ہفتے کی شام کو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے کھجوریہ فوڈ مال پر فائرنگ کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندرا ندر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام میران صاحب جموں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹرسائیکل پر سوار افراد نے عام آدمی پارٹی سے وابستہ سینئر لیڈر کے فوڈمال پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جس دوران ہیومن اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے دیسی پستول اور گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔
انہوں نے ملزمان کی شناخت عرف گوگا، عرف کرش ساکنان آر ایس پورہ اور کلبیر بھگت عرف رنکو کے بطور کی ۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپناجرم قبول کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ہسٹری شیٹر ہیں اور ان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کیس درج ہیں۔
جموں پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے۔