اودھم پور فائرنگ واقعہ میں زخمی وی ڈی جی نے ممبر دم توڑ دیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

اودھم پور// اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ولیج ڈیفنس گارڈ نے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی کے درمیان فائرنگ کے مختصر تبادلے میں شدید زخمی ہونے والے وی ڈی جی نے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
متوفی کی شناخت محمد شریف (48) ولد عبدالرحمن ساکن لوئر پونر، بسنت گڑھ اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک پہلے ہی موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ خطہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے مشکل ہے، اس لیے ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن میں زیادہ وقت لگے گا۔