موسلا دھار بارشوں کے باوجود ڈوڈہ ضلع کے طول و ارض میں یوم آزادی کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گئیں جس میں سول و پولیس انتظامیہ و سیکورٹی فورسز کے آفیسران و ملازمین، پنچائتی نمائندگان ،سول سوسائٹی ممبران و طلباءنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ ضلع کی سب سے بڑی تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، ایس ایس پی عبد القیوم و دیگر انتظامیہ کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ وہیں بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر کے شہر و گام میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران مقررین نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔