کنگن کے رامواری گنڈ میں آتشزدگی سے رہائشی مکان کو نقصان

غلام نبی رینہ

کنگن// ضلع گاندربل کے سب ضلع کنگن کے رامواری گنڈ علاقے میں آتشزدگی کے ایک واردت میں رہائشی مکان کو جزوئی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ رامواری گنڈ علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جاوید احمد کلو ولد حاجی عبدالرحیم کلو کے دو منزلہ رہائشی مکان کے دوسرے منزل سے اچانک آگ نمودار ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، فائر سروسز گنڈ ،گنڈ پولیس جائے واردت پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔
فائر سروسز کے اہلکار نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات سے رہائشی مکان کے چھت کو نقصان پہنچا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔