مشتاق الاسلام
پلوامہ// جنوبی کشمیر میں ہفتہ کو قہر انگیز ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں سمیت پلوامہ کے کئی علاقوںمیںتیز بارش اور شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ شوپیان کے درجنوں علاقوں ، یدپورہ،دارمدور،اور ثہہ گنڈ،سوگو اور مول ڈانگرپورہ میں شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی جس دوران فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ کو شام قریب 4 بجے شروع ہونے والی ژالہ باری نے دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میںانہیں کافی نقصان کا سامنا ہے۔
دریں اثنا پلوامہ کے بیلو درگنڈ اور راجپورہ کے چند علاقے میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔