پہلگام میں گجرات کے سیاح کی موت

عظمیٰ ویب ڈیسک

پہلگام// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں پیر کو گجرات کے ایک سیاح کی موت واقع ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک 49 سالہ سیاح اعون ایس فوزین ولد سلیمان فوزین ساکن وڈودرا گجرات موویرا پہلگام کے ہوٹل میں بے ہوش پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سیر ہمدان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔