گریٹر کیلاش قتل معاملہ: بدنامِ زنامہ بدمعاش گولا شاہ پرپی ایس اے عائد

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// پولیس نے گریٹر کیلاش قتل معاملے میں سات افراد کی گرفتاری کے ساتھ کارروائی شروع کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک ملزم کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی جموں کی طرف سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا نے رویندر کمار عرف گولا شاہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم ایک سینئر پولیس افسر نے اس کی تصدیق کی۔
پولیس نے بدھ کے روز کالو چک کے رہائشی اوتار سنگھ کے قتل کیس میں سات افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں گولا شاہ بھی شامل ہے۔
پولیس نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اب تک واقعے سے متعلق اہم افراد (اس وقت کل سات) کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید گرفتاریاں جاری ہیں اور حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp
پولیس نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ لینڈ مافیا کا سراغ لگایا گیا ہے اور سازش میں ان کے کردار کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس معاملے کی سنگینی کے بارے میں پوری طرح فکر مند ہے اور مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اپنے پختہ عزم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔