راجوری میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سرکاری ملازم ہلاک

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// خطہ پیرپنچال کے راجوری ضلع میں پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے راجوری ضلع میں ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے شاہدرہ علاقے میں نامعلوم افراد نے مقامی شخص پر فائرنگ کی، جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
زخمی کی شناخت محمد رازق ولد محمد اکبر ساکنہ کنڈا ٹوپے شاہدرہ شریف ضلع راجوری کے طور پر کی گئی ہے، جو محکمہ سماجی بہبود میں ملازم تھا۔

Follow Kashmir Uzma on WhatsApp
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔