کشمیر کے سکولوں میں 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// محکمہ سکولی تعلیم نے اتوار کو کشمیر کے تعلیمی اداروں کے لیے 8 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
محکمہ نے کشمیر کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سکولوں کیلئے 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، “یہ حکم دیا جاتا ہے کہ کشمیر صوبہ میں کام کرنے والے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکولوں میں 08 جولائی 2024 سے 17 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی”۔