گریٹر کشمیر کے ہیلتھ ایڈیٹر کو صدمہ، چچا زاد بھائی انتقال کر گئے

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// گریٹر کشمیر کے ہیلتھ ایڈیٹر ڈاکٹر زبیر سلیم کو صدمہ پہنچا ہے، اُن کے چچازاد بھائی آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔
عمران فیاض ولد فیاض احمد ڈار (ریٹائرڈ ڈی ایس پی) ساکن محبوب کالونی نوگام 40 سال کی عمر میں آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
دکھ کی اس گھڑی میں گریٹر کشمیر کی پوری ٹیم ڈاکٹر زبیر سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔