کولگام جھڑپ: فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام میں منگل کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کشمیر سکرول نے بتایا کہ منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں ایک رات کے وقفے کے بعد فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کے بعد پیر کی شام علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، تاہم دیر رات اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر پہنچا دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ محاصرے میں لئے گئے ملی ٹینٹ علاقے سے فرار نہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔