سونمرگ سڑک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، بارش سے ریسکیو آپریشن متاثر

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر-لیہہ شاہراہ پر اتوار کی شام سیاحوں کو لے جانے والی ایک گاڑی نالہ سندھ میں گرنے کے بعد گگن گیر سونمرگ علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران کم از کم چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد، پولیس، فوج کی 34 آسام رائفلز، ٹریفک دیہی پولیس، سول انتظامیہ، مقامی لوگوں، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع پیمانے پر بچاو آپریشن شروع کیا، جس دوران چار لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
اُنہوں نے کہا، “ڈرائیور کے علاوہ گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے”۔
اہلکار نے کہا، “اس (ڈرائیور) کے علاوہ اب تک کسی دوسرے شخص کو بحفاظت بچایا نہیں گیا ہے”۔ اُنہوں نے مزید کہا، “علاقے میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے، آپریشن کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے”۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp