انسداد تجاوزات مہم کے دوران جھڑپ میں 5 پولیس اہلکار زخمی

Special Arrangements

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم کے ذریعہ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد ہفتہ کو ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت کم از کم 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہیرا نگر کے نگری علاقے میں ایک غیر قانونی عبادت گاہ کو مسمار کرنے کے لیے مہم چلائی گئی تھی جس کی مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے مزاحمت بھی کی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ پرتشدد ہو گئے اور پولیس پر حملہ کر دیا جس سے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے سیکورٹی فورسز کی کمک کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔