کوٹرنکہ سڑک حادثہ میں باپ بیٹا لقمہ اجل، اہلیہ زخمی

محمد بشارت

کوٹرنکہ// ضلع راجوری کے کوٹرنکہ میں ایک آلٹو کار حادثہ کا شکار ہونے سے باپ بیٹا لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کوٹرنکہ سے شاہپور سڑک پر لڑکوتی کے مقام پر ایک آلٹو کار زیر نمبر JK11A-6938 حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ڈرائیور سمیت تین لوگ سوار تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ زخمی خاتون کو مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ مل کر کمینوٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔
حادثے میں محکمہ بجلی کی ونگ ایس ٹی ڈی میں بطور عارضی ملازم کام کرنے والا 40 سالہ محمد شکیل ولد غلام نبی ساکنہ موڑا کراگ اور اُن کا 18 سالہ بیٹا محمد مختار کی بھی موت واقع ہوگئی جبکہ شکیل کی اہلیہ شمیم اختر ، عمر 38 برس کو شدید چوٹیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ طبی و قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاشوں کے آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔