گندوہ ڈوڈہ میں مسلح تصادم شروع

عظمیٰ ویب ڈیسک

ڈوڈہ// جموں صوبہ کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں بدھ کو ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
جھڑپ میں اب تک ایک ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے گندوہ میں محاصرے اور تلاشی کی کاروائی شروع کی۔
افسر نے بتایا کہ جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی، تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے ایک مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو تعینات کیا گیا ہے اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔