ڈی پی اے پی نے عامر بھٹ کو سرینگر سے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے پیر کو اپنے ضلع صدر سرینگر عامر احمد بھٹ کو سرینگر لوک سبھا حلقہ سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ایک بیان میں، ڈی پی اے پی نے کہا “پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ضلع صدر سرینگر عامر احمد بھٹ کو سرینگر لوک سبھا حلقہ سے اپنے امیدوار کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔
بتادیں کہ سرینگر لوک سبھا حلقہ پر انتخابات 13 مئی کو ہونے والے ہیں۔