ڈی جی بی ایس ایف کا جموں میں سرحدی علاقوں کا دورہ

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں//ڈی جی بی ایس ایف نتن اگروال (آئی پی ایس) بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔
ڈی جی کے پہنچنے پر آئی جی ڈی کے بورا اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران ڈی جی بی ایس ایف نے سانبہ سرحدی علاقے میں تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور سیکٹر کمانڈر اور بٹالین کمانڈنٹ سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
ڈی جی بی ایس ایف نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی، ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
28 جون 2024 کو، آئی جی بی ایس ایف جموں نے ڈی جی بی ایس ایف کو ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں سرحدی سیکورٹی کے اہم پہلوو¿ں اور جموں آئی بی پر تسلط برقرار رکھنے کے لیے بی ایس ایف کی حکمت عملیوں کا احاطہ کیا گیا۔