ڈپٹی کمشنر گاندربل نے سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

غلام نبی رینہ

کنگن// 29 جون سے شروع ہورہی سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ نے نیلہ گراٹھ اور بالتل کا دورہ کیا۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محکمہ صحت اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے نیلہ گراٹھ ہلی پیڈ اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ آپس میں تال میل قائم رکھے تاکہ شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔