عدالت نے انجینئر رشید کو حلف لینے کیلئے دو گھنٹے کا وقت دے دیا

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// عدالت نے منگل کو کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید کو 5 جولائی کو لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لیے دو گھنٹے کی حراستی پیرول منظور کر لی۔
انجینئر رشید حالیہ لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کو شکست دے کر بارہمولہ سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔
انہیں 2017 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
رشید نے حلف اٹھانے اور اپنے پارلیمانی کام انجام دینے کے لیے عبوری ضمانت یا متبادل میں حراستی پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے 5 جولائی کو دو گھنٹے کے لیے حراستی پیرول کی اجازت دی تاکہ وہ حلف اٹھا سکیں۔