نیٹ امتحان معاملہ: کانگریس کی طرف سے پارلیمنٹ میں تحریک التواء پیش

یو این آئی

نئی دہلی// کانگریس نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قومی اہلیت اور میڈیکل داخلہ امتحان (NEET) کے مسئلہ پر بحث کے لئے تحریک التواء پیش کی ہے۔
تحریک التواء لوک سبھا میں وجے وسنت نے پیش کی جبکہ راجیہ سبھا میں رنجیتا رنجن اور ناصر حسین نے تحریک التوا پیش کی۔
مسٹر بسنت نے کہا ہے کہ آج 28 جون کو پارلیمنٹ میں تمام پروگراموں کو ملتوی کر دینا چاہیے اور NEET کے پیپر لیک کے معاملے پر بات ہونی چاہیے۔
جناب حسین نے جمعرات کے روز دیے گئے نوٹس میں ضابطہ 267 کے تحت مطالبہ کیا ہے کہ ایوان میں تمام کاروبار ملتوی کر دیا جائے اور قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (NEET) اور UGC-NET امتحان کے مسئلے پر بحث کی جائے۔
این ای ای ٹی امتحان کے تعلق سے کانگریس مسلسل حکومت سے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ حکومت نے اس امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ NEET میں بڑا گھپلہ ہوا ہے اور قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایوان کی قانون سازی کی جو فہرست جاری کی گئی تھی اس میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا ذکر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے سربراہ کو تبدیل کرنے کے ساتھ ہی حکومت نے پیپر لیک کے تمام معاملات کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سونپ دی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپر لیک کے معاملے میں ملوث کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے امتحانات کی شفافیت اور پیپر لیک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایوان میں صدر کے خطاب پر ابھی بحث ہونا باقی ہے۔