کانگریس نے دفعہ 370 کو 70 سال تک بچے کی طرح پالا: امت شاہ

عظمیٰ ویب ڈیسک

مرادآباد// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی پر کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے کے حالیہ تبصرہ پر جمعہ کو حملہ کیا۔
مراد آباد میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ’’کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مرادآباد کا ہر بچہ کشمیر کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہے”۔
انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے کانگریس نے آرٹیکل 370 کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔
شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کے لیے بھارت میں ضم ہوا۔