گلمرگ میں مشکوک نقل و حرکت پر شروع کی گئی تلاشی کاروائی ختم

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو بارہمولہ ضلع میں گلمرگ سیاحتی مقام کے بالائی علاقوں میں “مشتبہ لوگوں” کی نقل و حرکت کے بعد ایک محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کی تاہم وہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انسداد ملی ٹینسی آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب سیکورٹی فورسز کو گلمرگ کے افروٹ علاقے میں 2 مسلح افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔
اُنہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر، حکام نے گونڈولا کیبل کار کے فیز ٹو کو بند کر دیا گیا تھا اور سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں نہ جائیں۔ بعد ازاں کیبل کار کو بحال کر دیا گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپریشن پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا ہے۔