راجوری میں منشیات فروش کی کثیر منزلہ تجارتی عمارت، کار ضبط

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// ضلع راجوری میں ہفتہ کے روز ایک بدنامِ زمانہ منشیات فروش کی 1.80 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد قرق کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وکال چوگہ، جس پر گزشتہ سال نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، نے راجوری قصبے میں نوجوانوں کو منشیات بیچ کر غیر قانونی طور پر جائیداد حاصل کی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کی جائیداد میں کثیر منزلہ کاروباری عمارت اور ایک نجی کار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرق کی گئی جائیدادیں راجوری قصبہ کے قلب میں 1.74 کروڑ روپے مالیت کا چار منزلہ کاروباری ادارہ ہے اور ایک کار ہے جس کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری امرت پال سنگھ نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔