ڈوڈہ: 13 سالہ لڑکا نالے میں ڈوب گیا، تلاش جاری

File Image

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے دیسہ کنڈا نالہ میں آٹھویں جماعت کا طالب علم بہہ گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پیر کو دوپہر شدید بارشوں کے دوران فردوس احمد گجر (13)ولد محمد قاسم گجر ساکنہ کنڈا دیسہ اپنے گھر کے قریب واقع کنڈا نالہ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے۔
اس دوران پولیس و مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور تلاش کارروائی شروع کی، تاہم نالہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آخری اطلاع ملنے تک کوئی سراغ نہیں ملا۔