سرینگر میں کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچاؤ کاروائیاں جاری

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر میں منگل کو کمسنوں اور مقامی لوگوں کو لے جانی والی ایک کشتی بٹوارہ کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بٹوارہ گنڈتل علاقے میں منگل کی صبح ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس پر کچھ بچے اور مقامی افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے وقع پر جمع ہو گئے اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
دریں اثنا، مقامی لوگ ایس ڈی آر ایف اور دیگر حکام کی جانب سے تاحال ریسکیو ٹیموں کو جائے وقع پر نہیں پہنچایا گیا ہے۔ مقامی لوگ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔