بی جے پی نے تاشی گیلسن کو لداخ سے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی نے لداخ حلقے سے تاشی گیلسن کو اپنے موجودہ ایم پی جمیانگ ٹیسیرنگ نمگیال کی جگہ امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔
بھاجپا نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سینئر پارٹی لیڈر تاشی گیلسن کو لداخ سے پارلیمانی (لوک سبھا) امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے”۔
بتادیں کہ لداخ میں لوک سبھا انتخابات پانچویں مرحلے میں 20 مئی 2024 کو ہوں گے۔
قبل ازیں، بھاجپا نے راجوری اننت ناگ سمیت کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں سے اپنے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اودھم پور سے پارٹی نے مرکزی وزیر اور 2 بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے جہاں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ جموں لوک سبھا سیٹ سے بھاجپا نے 2 بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے جگل کشور شرما کو میدان میں اتار ہے جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔

Click here to Follow Kashmir Uzma on WhatsApp