پونچھ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پونچھ//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو جموں صوبہ کے پونچھ ضلع میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو جموں وکشمیر پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر کلائی ٹاپ، شیندرا، رتہ جبار اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی کے دوران جنگی ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ برآمد ہتھیاروں میں 2اے کے 47رائفلیں، 3اے کے 47میگزین اور اے کے کے 35راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ یومِ جمہوریہ سے قبل جموں وکشمیر بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ادھر ڈانگری حملے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جس دوران علاقے میں بڑے پیمانے پر ملی ٹینسی مخالف کاروائیاں چلائی جا رہی ہیں۔