کپواڑہ کے جنگلات سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// سیکورٹی فورسز نے منگل کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں دردپورہ کرالپورہ کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ہتھیاروں، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ پولیس کی مخصوص معلومات کی بنیاد پر، کپواڑہ پولیس، فوج اور بی ایس ایف نے ضلع کپواڑہ کے درد پورہ کرالپورہ علاقے میں نانگاری جنگل کے عمومی علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران برآمد جنگی مواد میں 8 اے کے میگزین، 445 زندہ اے کے راوند، 1 پستول، 3 پستول میگزین، 13 پستول راوندز اور 1 ہینڈ گرنیڈ شامل ہے۔