امرناتھ یاترا: جموں سے مزید 6461 یاتریوں کا چوتھا جتھا روانہ

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// امرناتھ یاترا کے 6461 یاتریوں کا چوتھا جتھا پیر کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بالتل اور پہلگام کے راستوں سے جنوبی کشمیر میں واقع مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 6461 یاتریوں کا چوتھا جتھا آج صبح پہلگام اور بالتل کے لیے روانہ ہوئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 4140 یاتری پہلگام اور 2321 بالتل کے راستے سے روانہ ہوئے۔
52 روزہ شری امرناتھ یاترا کے لیے یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کو بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
پچھلے سال تقریباً 4.5 لاکھ یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کئے تھے۔ رواں سال یاترا 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔