انٹاناناریوو// جنوبی افریقہ میں مڈغاسکر کے ساحل پر تارکین وطن سے بھری ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔مڈغاسکر کی بندرگاہ اتھارٹی نے اتوار کی شام یہ معلومات دی۔ میری ٹائم اینڈ ریور پورٹس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ مڈغاسکر کے ساحل پر کشتی کے الٹنے کے وقت اس میں 47 افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق 23 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔