موسلا دھار بارشوں کے باوجود ڈوڈہ ضلع کے طول و ارض میں یوم آزادی کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گئیں جس میں سول و پولیس انتظامیہ و سیکورٹی فورسز کے آفیسران و ملازمین، پنچائتی نمائندگان ،سول سوسائٹی ممبران و طلباءنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ ضلع کی سب سے بڑی تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، ایس ایس پی عبد القیوم و دیگر انتظامیہ کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ وہیں بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر کے شہر و گام میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران مقررین نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈوڈہ میں یومِ آزادی کی تقریبات|| مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی
Read Next
پولنگ کی شرح میں تاریخی اضافہ پر ایل جی سنہا کی ووٹروں کو مبارکباد
عظمیٰ ویب ڈیسک سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں زیادہ ووٹ…
جموں میں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج
عظمیٰ ویب ڈیسک جموں// جموں میں پیر کو موسم کا گرم دن ریکارڈ کیا گیا…
بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر 59 فیصد پولنگ ریکارڈ، ’تاریخ رقم‘
عظمیٰ ویب ڈیسک سرینگر// چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پولے نے جمعرات کو کہا کہ…