ہندواڑہ میں نوجوان تالاب میں غرقاب،بچاﺅ کاروائیاں جاری

File Photo

اشرف چراغ

کپوارہ// شمالی قصبہ ہندواڑہ کے راجواڑون بھوٹسر میں ایک تالاب میں گرقاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق غرقاب نوجوان کی شناخت الطاف احمد ٹنچی ولد محمد شفیع ٹنچی ساکنہ بھون وٹسر کے طور ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق نوجوان ایک قریبی تالاب میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔فوج اور اور مقامی لوگ نوجوان کی تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کافی وقت گزر جانے کے باوجود نوجوان کا کچھ پتہ نہیں چلا پایا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کافی وقت گزر گیا ہے، فوج کی جانب سے بچاﺅ کاروائیاں بھی جاری ہیں، تاہم نوجوان کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ایس دی آر ایف کی ٹیم کو علاقے میں بھیجا جائے۔