شیخ حسینہ ستمبر میں دہلی میں مودی سے ملاقات کریں گی

File Photo

ڈھاکہ//بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 6 ستمبر کو نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔
دہلی میں دونوں اعلیٰ رہنماؤں کی ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 4 یا 5 ستمبر کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گی اور 6 ستمبر کو مودی سے ملاقات کریں گی جس کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات اسی روز متوقع ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 25 مارچ کو وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے تھے۔ اسی وقت مسٹر مودی نے وزیر اعظم حسینہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو صدر رام ناتھ کووند نے وجے دیوس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈھاکہ آئے تھے۔ ایک سال کے اندر ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم ڈھاکہ کے سفر پر آئے تھے۔ وزیر اعظم حسینہ بھی اس سال 6 ستمبر کو دہلی کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کو 19 جون کو دہلی میں بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ مشاورتی کمیشن (جے سی سی) کی میٹںگ میں حتمی شکل دی گئی تھی۔