سرینگر سڑک حادثہ میں 4 خواتین زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی ضلع سرینگر کے بٹوارہ علاقے میں جمعہ کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 4 خواتین زخمی ہو گئیں ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت مبینہ جان زوجہ عبدالغنی کاکا، روبینہ جان دختر بلال احمد ڈار، شریفہ بیوی بشیر احمد بھٹ اور علیمہ دختر فیاض احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو سبھی اتھواجن سرینگر کی رہائشی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ سبھی کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔