بارہمولہ میں رواں سال 105 مقدمات درج، 178 منشیات سمگلر گرفتار 52 کروڑ کی منشیات برآمد، 12 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں قرق: پولیس

File Photo

فیاض بخاری

بارہمولہ// منشیات سے پاک بارہمولہ مہم کے تحت اور جنوری 2024 سے سے اب تک منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 105 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں میں 45 سخت گیر منشیات فروش شامل ہیں جن کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ُنہوں نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع میں اب تک 15 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے جو این ڈی پی ایس سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے 52 کروڑ مالیت کے ممنوعہ اور سائیکو ٹراپک مادے بھی برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے 5.72 کروڑ مالیت کے 12 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی غیر قانونی منشیات کی جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں، جن میں رہائشی مکانات-7، شاپنگ کمپلیکس-1 گاڑیاں-5، اور زمینی پلاٹ 2 شامل ہیں۔
پولیس نے ضلع کے شہریوں نے منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔