ٹھاٹھری ڈوڈہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے 10 سالہ لڑکا فوت

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری برشالہ کے نزدیک اعلیٰ الصبح بجلی کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کی موت ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، آج صبح چھ بجے کے قریب ٹھاٹھری پل کے متصل ایک کمسن لڑکا گھر سے باہر نکلا اور اسے پاس لٹکی ہوئی ترسیلی لائن کے ساتھ بجلی کرنٹ لگا اور شدید طور پر جھلس گیا
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے اسے ٹروما ہسپتال ٹھاٹھری منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محمد احسان (10) ولد مزمل احمد ساکنہ نیل ٹاپ رام بن کے طور پر ہوئی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹھاٹھری میں کرائے پر رہتے تھے۔
بی ایم او ٹھاٹھری ڈاکٹر شفقت زرگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کمسن بچے کو بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ہسپتال میں مردہ پہنچایا گیا تھا۔
ادھر مقامی لوگوں نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے اور لاپرواہ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔