۔8ویں کے نتائج کا اعلان

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//سٹیٹ کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (SCERT) کی طرف سے امسال لئے گئے 8ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرلیا ہے۔لیکن ہزاروں طلاب کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا جب ویب سائٹ کریش ہوگئی۔رات 10بجے کے بعد ایس سی ای آر ٹی نے وادی کے سبھی اضلاع کے نتائج ظاہر کرنیکا سلسلہ شروع کیا گیا اور ہر ضلع نے اپنے طور پر نتائج کو اپ لوڈ کیا۔مذکورہ ادارے کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ویب سائٹ کریش ہوگئی اور رات دیر گئے تک ہزاروں طلاب اور والدین شش و پنچ میں مبتلا ہو کر رہ گئے۔