۔65برس عمر کے ریٹائرڈ پنشنرس ۔5فیصدڈی اے بڑھانے کا فیصلہ

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی //وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین(مرکزی حکومت کے ملازمین)کو 80 سال کی عمر میں 20 فیصد مہنگائی الائونس ادا کرنے کے بجائے 65،70،75 اور 80 سال کی عمر میں پہنچنے کے مواقع پر اضافی 5 فیصد مہنگائی بھتہ واگزار کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔مرکزی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز ایسوسی ایشن، اور فیڈریشنز کی شکایات پر غور کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی نے سفارش پیش کی ہے۔