۔30 جون تک کبھی گرمی تو کبھی ہلکی بارش ۔1 سے 5جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 30 جون تک دیر رات اور صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں صوبہ کے کئی مقامات پر رات دیر گئے اور صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے وہیںکشمیر صوبہ کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اُنہوں نے یکم سے 5 جولائی تک کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا، ” 2 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے اور کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے چند مقامات پر موسلا دھار بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ محکمہ انہوں نے مزید کہا، “کچھ خطرناک مقامات پر پسیاں اور مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے”۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں 32.1،کپوارہ میں 31.7،پہلگام میں 29.4،اننت ناگ میں 32.2،بارہمولہ میں 31.7،جموں میں 38.6کڑہ میں 34.6، بانہال میں 30.4ریاسی میں 38.7اور سانبہ میں 42.5 ریکارڈ کی گئی۔