۔25برسوں سے روپوش2ملزم گرفتار

اشرف چراغ

کپوارہ // ہندوار ہ میں پولیس نے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ 25 سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ ہندوارہ کی عدالت کے ذریعہ جاری سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت 2 ملزمین جہانگیر احمد شاہ ولد ثناء اللہ شاہ پتی راجپورہ جس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 197/1999 اور محمد کمال میر ولد حبیب اللہ میر کیس نمبر 67/1996 میں ملوث تھے۔دونوں ملزمان گزشتہ 25 سال سے اپنی گرفتاری سے فرارتھے۔ یہ گرفتاریاں ایس ڈی پی او ہندوارہ کی نگرانی میں ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے۔